بھارت : طوفان بارشوں نے تباہی مچادی

July 17, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بارشوں سے گرمی کا زور کم پڑجاتا ہے اور موسم بیحد خوشگوار ہوجاتا ہے تاہم یہی بارشیں اگر طوفان کی صورتحال اختیار کرلیں نے تباہی مچادیتی ہیں۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی ، پونے، بھبنیشور سمیت ریاست گجرات اور مہارشٹراکے مختلف شہروں میں گذشتہ دنوں ہونے والی طوفان بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں جبکہ سڑکوں اور متعد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور مہارشٹرا کے شہر گونڈیا کے اسپتال میں بارش کا پانی اسپتال میں داخل ہوگیا ۔

تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ نتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔