چارسدہ، بچی سے زیادتی پر طالب علم گرفتار

July 18, 2018

چارسدہ کے علاقے شب قدر میں آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، پولیس نے بچی کی نشاندہی پر ایک طالب علم کو گرفتار کرلیا ۔

بچی کے والد رحمان اللہ نے بتایا کہ انھوں نے بچی کو دکان سے چیز خریدنے بھیجا، جب وہ واپس آئی تو اس کی حالت خراب تھی ۔

بچی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کردی۔

شب قدر پولیس کے کہنا ہے کہ بچی کی نشاندہی پر نویں جماعت کے طالب علم وصال کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ بچی کے مامو ں ضیاء الرحمان نے الزام عائد کیا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں نے ڈی این اے ٹیسٹ بھیجنے میں تاخیر کی ۔