عسکری پارک کیس میں 4 ملزمان کی عبوری ضمانت

July 19, 2018

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پرانی سبزی منڈی میںواقع عسکری امیوزمنٹ پارک کا جھولا گرنے سے 14 سالہ کشف کی ہلاکت سے متعلق کیس میں 4 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

عدالت نے عسکری پارک میں جھولا گرنے سے متعلق ہلاکت کیس میں پارک انتظامیہ کے 4 ملزمان میں محمد عمران،محمد علی قمر، سید شفقت حسین جعفری اور خلیل الرحمن کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت ایک، ایک لاکھ روپے میں منظور کرلی،ملزمان کے خلاف پی آئی بی تھانے میں قتل الخطاء کا مقدمہ درج ہے۔

واضحرہے کہ پرانی سبزی منڈی کے قریب 15 جولائی کو جھولا گرنے سے 14 سال کشف جاں بحق اور متعددافراد زخمی گئے تھے۔