کیرتھر: موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی

July 21, 2018

کیرتھر کے پہاڑی سلسلوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔

برساتی پانی سیلابی صورت اختیار کر گیا اور گاؤں صاحب خان لغاری کے کچے گھروں میں داخل ہو گیا، جس سے گوٹھ کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور بارش سے گورکھ ہل اسٹیشن کی رابطہ سڑک کو بھی نقصان پہنچا ہے اور سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،جس کی وجہ سےسیاحوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنے ہے۔

مسلسل بارشوں سے نئی گاج ندی میں بھی طغیانی آگئی ہے اور قریبی گاؤں صاحب خان لغاری میں پانی داخل ہوگیا ہے،جس سے کچے گھر متاثر ہوئے ہیں۔

متاثرہ گوٹھ کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر امداد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔