الیکشن سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،875پوانٹس کا اضافہ

July 24, 2018

الیکشن سے ایک پہلے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی آگئی ،100انڈیکس میں 875پوانٹس کا اضافہ ہوگیا ۔

ماہرین کے مطابق الیکشن 2018ء کی پولنگ سے ایک دن پہلے شیئرز بازار میں تیزی کے رجحان نے تمام ترخدشات اور قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا ہے ۔

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی وجہ جمہوری عمل کا تسلسل اور اس کے نتیجے میں مستحکم حکومت بننے کی امید پیدا ہوگئی ہے ۔

آج اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان رہا ، دن کے اختتام تک مارکیٹ 875 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41ہزار 461 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔