یمن، تازہ لڑائی میں 18 شہری جاں بحق

August 16, 2018

صنعاء (جنگ نیوز) یمنی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر حدیدہ میں جاری لڑائی میں کم از کم 18 شہری مارے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔ یہ لڑائی حوثی ملیشیا اور منصور ہادی کی حامی فورسز کے درمیان جاری ہے۔ منصور ہادی کی حامی فوج کو سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے فوجی دستوں کا تعاون بھی حاصل ہے۔ یہ فوجی حدیدہ کے دُریحیمی علاقے پر قابض ہونے کی کوشش میں ہیں۔ اس علاقے پر حوثی ملیشیا کا کنٹرول ہے۔