انورمجید گرفتار،نگراں وزیرداخلہ کا ڈی جی ایف آئی اے سےرابطہ

August 16, 2018

نگراں وزیرداخلہ اعظم خان نے انورمجید کی گرفتاری پرڈی جی ایف آئی اے سےرابطہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیرداخلہ نے موقف دیا کہ انور مجید کی گرفتاری غیرقانونی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اعظم خان کے موقف پر ڈی جی ایف آئی اے نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ انورمجید کی گرفتاری قواعد وضوابط کےمطابق ہے۔

ڈی جی ایف آئی اےنےانورمجید کی گرفتاری پرسیکرٹری داخلہ کواعتمادمیں لیا،سیکرٹری داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیرداخلہ کواعتراض نہیں کرناچاہیےتھا۔