پیار اور عزت لیکر جارہا ہوں،نوجوت سنگھ سدھو

August 19, 2018

سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو اسلام آباد سے لاہور روانہ ہو گئے، ان کا کہنا ہے کہ یہاں سے پیاراورعزت لیکرجارہاہوں۔

بھارتی مہمان نوجوت سنگھ کوسینیٹر فیصل جاوید نے الوداع کیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں نےجومحبت دی تاعمریادہے گی، خود کو پیارسےمالامال محسوس کررہاہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریگستان کی مٹی پربارش پڑنےسےسوندھی خوشبوآنااچھاشگن ہے، اچھی شروعات کرکے جارہے ہیں۔

بھارت واپسی پر سدھو کا کہنا تھا کہ ونڈیشن بناکراس امیدسےجارہےہیں کہ کوئی اس پرعمارت کھڑی کردے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے اس موقع پر سدھو سے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میچ ہونا چاہیے جس پر سدھو نے جواب دیا کہ آئی پی ایل اور پی ایس ایل کےونرکےدرمیان میچ اچھاآئیڈیاہے۔