جرمنی اور یونان تارکین وطن سے متعلق اہم ڈیل پر متفق

August 20, 2018

برلن (اے پی پی) جرمنی اور یونان تارکین وطن کے حوالے سے ایک اہم ڈیل پر متفق ہو گئے ہیں۔ جرمن وزارت داخلہ نے بتایا کہ اس ڈیل کے تحت جرمنی میں موجود ایسے تارکین وطن افراد کو واپس یونان روانہ کیا جا سکے گا، جو پہلی مرتبہ یونان میں ہی رجسٹرڈ کیے گئے تھے۔ جرمنی اور اسپین کے مابین اسی قسم کی ایک ڈیل گزشتہ ہفتے ہی فائنل کی گئی تھی۔ برلن حکومت کی کوشش ہے کہ اٹلی کے ساتھ بھی ایسی ڈیل کو حتمی شکل دے دی جائے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو روم حکومت کے ساتھ ایسی ہی ڈیل کے لیے مذاکرات میں وہ بذات خود شریک ہونے کو تیار ہیں۔