گھر کو بیٹری بنانے والا کنکریٹ

August 21, 2018

اس ترقی یافتہ دور میں ایسی حیران کن ٹیکنالوجی متعارف کر وائی جا رہی ہے،جس کو دیکھ کر لوگ سوچ میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ان ٹیکنالوجی کی بدولت مکان یا عمارت کو ایک بہت بڑی بیٹر ی میں بدلا جاسکتا ہے۔ تعمیراتی انجینئرزنے اس کے لیے ایک خاص قسم کا کنکریٹ تیار کیاہے۔جو گرمیوں میں جمع شدہ توانائی کو سردی اور ضرورت کے وقت استعمال کے قابل بنا تا ہے۔ماہرین نے کنکریٹ میں پوٹاشیئم آئن شامل کیا ہے جو ایک ایک اینٹ کو غیر روایتی توانائی گھر میں تبدیل کر دیتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پوٹاشیئم آئن جیسے چارج شدہ ذرات کنکریٹ کی مانند کسی کرسٹل ساخت میں سفر کر کے ایک طرف جمع ہوسکتے ہیں ۔اس طرح کنکریٹ سے بنی یہ دیوار بیٹری تو نہیں بنتی لیکن ایک بڑی کیپیسٹر میں تبدیل ہوجاتی ہے۔تجارتی پیمانے پر اس کی تیاری میں کچھ سال لگ سکتے ہیں ۔لنکاسٹر کی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ اگلے 10 سال میں ایسی عمارتیں بنائیں گے جو توانائی ذخیرہ کر کے اسے قومی گرڈ میں بھی داخل کر سکیں ۔