چین، صوبے ہینان میں سیلابی صورتحال ،کئی علاقے زیر آب

August 27, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین میں جاری شدید بارشوں کی وجہ سے جہاں ایک طرف نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا، وہیں بڑے پیمانے پرکئی علاقے بھی زیرِ آب آگئے ہیں۔

چینی صوبے ہینان کے شہر’شانگی‘سے منظرِ عام پر آنے والی اس ویڈیو میں سیلابی صورتحال دکھائی دے رہی ہے جبکہ تعمیراتی مقام پر بنایا گیا گڑھا بھی سیلابی پانی سے بھر کر غائب ہو گیا۔

اس گڑھے کو مقامی افراد دیکھنے سے قاصر ہو گئے، اسی دوران قریب سے گزرتے راہگیر بچیوں سمیت گڑھے میں جا گرےتاہم خوش قسمتی سے جانی نقصان نہ ہوا تاہم مقامی افراد خوفزدہ دکھائی دئیے۔

بیش قیمتی لگژری گاڑیاں سیلابی ریلے میں کسی کھلونے کی مانند تیرتی ہوئی بھی نظر آئیں اور لوگ اپنے بچاؤ کا راستہ تلاش کر تے دکھائی دیئے۔