خاتون کواسپتال لے جاتے ہوئے سڑک کنارے بچے کی پیدائش

August 28, 2018
 

ڈیرہ غازی خان میں خاتون کواسپتال لے جاتے ہوئے سڑک کنارے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں خاتون کو سرکاری اسپتال سے نجی اسپتال لے جاتے ہوئے سڑک کنارے ہی بچے کی پیدائش ہوگئی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کو خون کی ضرورت تھی،خون عطیہ کرنے والے کی عدم موجودگی پر سرکاری اسپتال والوں نے انہیں اسپتال سے باہر نکال دیا تھا۔

اہل خانہ کا مزید کہنا ہے کہ صبح چار بجےخاتون کو ٹیچنگ اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا، خاتون کو خون کی ضرورت تھی لیکن خون عطیہ کرنے والا کوئی نہیں تھا جس کی بنا پراسپتال والوں نے باہر نکال دیا، سرکاری اسپتال سے پرائیویٹ اسپتال لے جاتے ہوئے سڑک کنارے بچے کی پیدائش ہوئی۔

ڈپٹی ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر خالد تحسین کا کہنا ہے کہ خاتون کواسپتال میں داخل کیاہوا تھالیکن اہل خانہ نجی اسپتال لے گئے۔ غلطی اہل خانہ کی ہے کیونکہ وہ بغیر اجازت خاتون کو اسپتال سے لے کرگئے ۔


مکمل خبر پڑھیں