شادی کی اجازت نہ دینے پر بیٹی نے باپ کو قتل کردیا

August 30, 2018

لاہور کے علاقے بادامی باغ میںپسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر بیٹی نے باپ کو قتل کر دیا ۔ پولیس نے ملزمہ اور اس کے کزن کو گرفتار کرلیا جنہوں نے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔

پولیس کے مطابق 50 سالہ عمر خان ویلڈنگ کا کام کرتا تھا ۔ 17 اگست کو اسے گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔

تفتیش کے دوران مقتول کی بیٹی عائشہ اور اس کے کزن عمیر کو حراست میں لیا گیا ۔ تفتیش میں عمیر نے اعتراف جرم کر لیا ۔

ملزمہ عمیر سے شادی کرنا چاہتی تھی ، والد کے انکار پر دونوں نے مل کر انہیں قتل کردیا ۔