دلیپ کمارکو سینے میں تکلیف، اسپتال میں داخل

September 06, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال داخل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کوسینے میں انفیکشن کی شکایت پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا ہےجہاں ان کا معائنہ کیا جا رہا ہے .

اداکار کی طبیعت خراب ہونے کی خبر ان کے آفیشل سوشل میڈیا پر دی گئی جس میں اہلخانہ کی جانب سے دعاؤں کی بھی درخواست کی گئی ہے۔