سلمان اور سوناکشی سنہا نے ’دبنگ تھری ‘کا اعلان کردیا

September 11, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


چُلبل پانڈے اور رجو بالی ووڈ میں ایک بار پھر واپس آرہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی فلم دبنگ کی تیسری کڑی دبنگ تھری کی تیاری کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔


یہ اعلان سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اور سوناکشی سنہا نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا اورساتھ ہی اگلے سال فلم کی ریلیز کااعلان بھی کردیا۔


واضح رہے 2010میں ریلیز ہونے والی فلم دبنگ سوناکشی سنہا کی ڈیبیو فلم تھی جس میں سوناکشی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جس کے بعد 'دبنگ ٹو میں بھی سوناکشی سلمان خان کی ہیروئن بنی تھیں۔ اس سیریز کی پہلی فلم ’دبنگ‘ 2010 اور دوسری فلم ’دبنگ ٹو‘ 2012 میں ریلیز ہوئی تھی، دونوں میں سلمان خان اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

اب 'دبنگ کی تیسری کڑی میں بھی سلمان خان اور سوناکشی سنہا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد کیا جائیگا۔

پہلی دونوں فلموں میں سلمان خان بہادر پولیس افسر ’چلبل پانڈے‘ جبکہ سوناکشی سنہا ان کی بیوی ’رجو‘ کا کردار ادا کیا تھا۔

سوناکشی سنہا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بھی ’دبنگ‘ سے ہی کیا تھا۔


مکمل خبر پڑھیں