ٹریفک حادثات میں پولیس اہلکار اور ایک شخص،کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

September 12, 2018
 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،کرنٹ لگنے سے خاتون ہلاک ہوگئی، تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل کے علاقے شاہراہ فیصل پی ایف بیس کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت28سالہ اللہ داد ولد مرید حسین کے نام سے ہوئی ، متوفی ٹریفک پولیس کا اہلکار لاڑکانہ کا رہائشی تھا ،کلری کے علاقے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 65 سالہ پرویز خان جاں بحق،40 سالہ نورالاعظم زخمی ہوگیا ، اورنگی ٹاؤن گبول کالونی میں گھر کے اندر کام کرنے کے دوران پانی کی موٹر چلانے کے دوران 40 سالہ خاتون کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی ، جس کی لاش کو ورثاءقریبی اسپتال لے کر گئے جہاں متوفیہ کی شناخت فوزیہ زوجہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں