اینگرو پاور پلانٹ بجلی فراہمی کے وقت دیوالیہ ہوگا،شمس الدین شیخ

September 13, 2018

کراچی(نیوزڈیسک)اینگرو کے زیر تعمیر پاور پلانٹ نے عمران خان کی معاشی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ صحرائے تھرپارکر میں660میگاواٹ کا پاور پلانٹ وقت سے چارماہ قبل پورے کرنے کی کوشش جاری ہے۔تاہم اینگرو کے بجلی پیداواری ادارے کے سی ای او شمس الدین شیخ کا کہنا ہے کہ رواں برس دسمبر میں جب یہ پاور پلانٹ بجلی کی پیداوار شروع کریگا تو اس وقت یہ دیوالیہ ہوگا۔