پابندیوں کا شکار رہنے والی فلم عرب سینما کا ستون بن گئی

September 13, 2018

مصری فلم ’دی میسیج‘ نے اسلام کی کہانی پوری دنیا میں کروڑوں لوگوں تک پہنچائی ہے،مصطفیٰ عکاد کی اس فلم پرابتدا میں کئی ممالک میں پابندی لگائی گئی ،اب یہی فلم عرب سنیما کا ایک ستون سمجھی جاتی ہے۔

’دی میسیج‘ نامی اس فلم کی کہانی عرب میں اسلام کے ظہور، مکہ کے حالات اور مدینہ ہجرت، کفار و مشرکین کی جانب سے مسلمانوں کو دی جانے والی تکالیف اور خطبہ حجتہ الوداع پر مبنی ہے۔

مصطفیٰ عکاد کی اس فلم پر ابتداء میں بہت سے ممالک میں پابندی لگا دی گئی اور اس فلم کے خلاف پوری دنیا میں احتجاج اور مظاہرے شروع ہوگئے اور انہیں ملک سے نکال دیا گیا۔

اب یہی فلم عرب سنیما کا ایک ستون سمجھی جاتی ہے اور یہ فلم مشرق وسطیٰ میں ایک سے دوسری نسل تک پہنچائی جاتی ہے جس نے کروڑوں لوگوں کو اسلام سے روشناس کرایا اور اسلام کی تعلیم دی۔