سونا ادھار لینا جائز ہے یا نہیں ؟

September 14, 2018

تفہیم المسائل

سوال: سونا ادھار لینا جائز ہے یا نہیں ؟ (عبدالرحیم ،کراچی)

جواب: سونے کا ادھار لین دین جائز ہے ،لیکن جس مقدار میں قرض لیا گیا اتنی ہی مقدار واپس کرنا از روئے شریعت لازم ہے، اس میں سونے کی قیمت کے اُتار چڑھاؤ کا کوئی اعتبار نہیں، سونے کی مقدار کا اعتبار ہوگا۔ علامہ نظام الدین رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں: ترجمہ:’’اور سونے اور چاندی کو وزن کے ساتھ قرض لینا دینا جائز ہے ، گن کر جائز نہیں ،’’تاتارخانیہ ‘‘ میں اسی طرح ہے ،(فتاویٰ عالمگیری ،جلد3،ص: 202) ‘‘۔