اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست مسترد

September 14, 2018

برطانوی حکومت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان ڈی پور ٹ کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

برطانیہ میں مقیم ایک کارکن نے 80ہزار انٹرنیٹ یوزرز کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی جس میں میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر متعدد الزامات لگائے گئے تھے۔

برطانوی پارلیمنٹ کی پٹیشن کمیٹی نے درخواست کے جواب میں کہا کہ پاکستان سے ملزمان کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ۔

برطانوی حکومت اور پارلیمنٹ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف پٹیشن میں ان سے متعلق توہین آمیز اور جھوٹی اطلاعات شامل ہیں اور اسحاق ڈار کے خلاف کسی کارروائی کے لیے ان اطلاعات پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

برطانوی حکومت کی پٹیشن کمیٹی نے کہا کہ برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ ملزمان کی ملک بدری کا کوئی معاہدہ نہیں، اگر کسی کو ملک بدر کرنا ہی ہو تو اس کے لیے درخواست حکومت کو ہی کرنا ہوگی۔

اسحاق ڈار پچھلے سال نومبر میں برطانیہ آئے تھے۔