ایشیا کپ، سری لنکا اور بنگلہ دیش آج آمنے سامنے ہونگے

September 15, 2018

ایشا کپ کے افتتاحی میچ میں آج 5 بار کی چیمپئن سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا ۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے کھیلا جائے گا ۔

ایونٹ میں 5 بار کی ایشین چیمپئن سری لنکا انجیلو میتھیوز کی قیادت میں میدان میں اترے گی جسے لستھ ملنگا، اپل تھارنگا اور تھشارا پریرا کی خدمات حاصل ہونگی۔

دوسری جانب گزشتہ ایونٹ کی رنز اپ ٹیم بنگلہ دیش ہوگی جس کی قیادت مشرفی مرتضی کریں گے جبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں شکیب، مشفیق،تمیم اور محمود اللہ شامل ہونگے۔