نئی کتاب: سہ ماہی تجزیات

September 23, 2018

ایڈیٹر:محمّد عامر رانا

صفحات: 144، قیمت: 100روپے

ناشر:تجزیات، پوسٹ بکس نمبر2110، اسلام آباد

علمی، فکری اور نظری مباحث پر مبنی اس جریدے کا یہ82واں شمارہ ہے، جس میں انتہائی اہم مضامین شامل ہیں۔ سنجیدہ موضوعات سے دِل چسپی رکھنے والے قارئین کے لیے اس کا مطالعہ یقیناً سودمند ثابت ہوگا۔ اس شمارے میں پروفیسر فتح محمّد ملک، ڈاکٹر خالد مسعود، حسین رضا اور ڈاکٹر رشید احمد کے مضامین شامل ہیں۔ طباعت و اشاعت بھی معیاری ہے۔