گئی زونل کمیٹیوں کیخلاف سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو درخواست جمع

September 18, 2018

لاہور(خبر نگار) پاکستان سوشل جسٹس پارٹی نے سی ای او ایجوکیشن کیجانب سے نجی سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے بنائی گئی زونل کمٹیوں کیخلاف سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو درخواست جمع کرادی ۔ نجی سکولوں کی تنظیم کے کوارڈنیٹر امجد علی نے موقف اختیار کیا ہے کہ نجی سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے کمٹیاں بنانے کا اختیار سی ای او ایجوکیشن کے پاس موجود نہیں کمیٹیوں میں تین ، تین مرلہ کے سکولوں کو نمائندگی دے دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ من مانی کمٹیاں تشکیل دینا غیر قانونی اقدام ہے ہے ، تاہم سی ای او ایجوکیشن نے اس بار ے میںکہا ہے کہ رجسٹریشن کے طریقہ کار کوآسان بنانے کیلئے میرٹ پر کمٹیاں تشکیل دی گئیںہیں۔