بھتہ خوری کے ملزم کو 5سال قید

September 19, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھتہ خوری کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے مجرم نواز کو جرم ثابت ہونے پر 5سال قید کی سزا سنادی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو 50ہزاد روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ استغاثہ کے مطابق مجرم نے 2014میں ایک بیکری کے مالک سے 10لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔