اقتدار میں جو بھی آئے وہ پہلے سعودی عرب جائے، وزیر اعظم

September 19, 2018

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو بھی اقتدار میں آئے گا سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔

دورہ سعودی عرب کے دوران العربیہ ٹی وی کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور آئندہ بھی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو جب بھی مشکل صورتحال پیش آئی تو سعودی عرب نے بروقت مدد دی، اسی لئے پاکستان میں جو بھی برسراقتدار آئے گا وہ سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔