مختلف مقامات پر طبی کیمپ لگائے جائیں گے

September 20, 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بوتراب اسکاؤٹس کے ترجمان تصدق حسین ندیم کے مطابق 9 اور 10 محرم کو نشتر پارک ایم اے جناح روڈ اور دیگر مقامات پر طبی امدادی کیمپ لگائے جائینگے، جبکہ مرکزی مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ میڈیکل موبائل سروس بھی چلائی جائیگی ، جبکہ ڈاکٹرز اسکاؤٹس اور رضاء کاران کی ٹیمیں مجالس اور جلوسوں کی گزر گاہوں کے درمیان موجود رہینگی جبکہ عاشورہ محرم پر نکلنے والے مرکزی ماتمی جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹ کریگی۔دریں اثناء العباس اسکاؤٹس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایاز امام رضوی کی خصوصی ہدایت پر طبی امدادی کیمپ ایم اے جناح روڈ پرانی نمائش پر لگایا جائیگا کیمپ 9اور10محرم کو صبح 9بجے تا اختتام جلوس کام کریگا ۔علاوہ ازیںغازی اسکاؤٹس کا اجلاس گلشن اقبال میں گروپ اسکاؤٹ لیڈر انجینئیر ایاز حیدر کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران مرکزی مجالس اور جلوسوں کی گزر گاہوں پر طبّی امدادی کیمپ لگائے جائینگے اس سلسلے میں ۸،۹،۱۰ محرم کو نشتر پارک اور ایم اے جناح روڈ پر مرکزی طبّی امدادی کیمپ لگے گا ۔