فکرامام حسین ؓکانفرنس آج ہوگی

September 20, 2018

لاہور(نمائندہ جنگ) تحریک لبیک یا رسول اللہ ،تحریک صراطِ مستقیم،تحریک لبیک اسلام کے زیر اہتما م مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں آج 20ستمبر کو سالانہ فکر امام حسین کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ضرت امام حسین ؓنے باطل کے سامنے جھکنے سے انکار کر کے جرات کی لازوال داستان رقم کی۔ اس مہینے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام مسالک کو برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تا کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر کو ناکام بنایا جا سکے ۔ بعد ازاں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا ۔