حسینی پیروکاراسلام کیخلاف ہر سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ملیں گے،مولانا اختر عباس العربی

September 21, 2018

کراچی( پ ر) مرکزی مسجد و امام بارگاہ حیدر کرار ٹرسٹ اورنگی ٹاؤن میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا اختر عباس العربی نے کہا کہ کربلاء کے شہیدوں نے دین اسلام کی آبیاری اور اسلام کو حیات عطاء کی آپؑ نے اسلام کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ دشمنان اسلام پر یہ بات واضح کردی کہ اسلام ہی خد ا کا پسندیدہ دین ہے اور یہ ہمیشہ قائم و دائم رہیگا کیونکہ اس کی بقاء کی ذمہ داری خود خدا اور اسکے رسول نے لی ہے اور اسلام دشمن طاقتیں اور ان کے سرپرست یہ بات سمجھ لیں کہ جب بھی اسلام کے خلاف سازش ہوگی حسینی پیروکار اس کے مقابلے کیلئے تیار نظر آئیں گے ۔انہوںنے کہا کہ شہداء کربلا کی قربانیوں کو سامنے رکھ کر ہمیں اپنی زندگی کا نصب العین معین کرنا چاہئے۔