باچا خان چوک میں لائیوسٹاک دفتر کے باہر گندگی کے ڈھیر

September 21, 2018

پشاور(خبرنگار)باچاخان چوک میں لائیوسٹاک دفتر کے باہرگندگی کے ڈھیر،بیماریاں پھیلنے کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔انتظامیہ کی جانب سے شہرکوپاک وصاف اور خوبصورت بنانے کے بلندوبانگ دعوے کئے جا رہے ہیں لیکن اصل صورتحال یہ ہے کہ انتظامیہ کی ناک تلے باچاخان چوک میں بھی نہ صرف صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہے بلکہ تجاوزات کی بھی بھرمار ہےجس کی وجہ سے جہاں ایک جانب شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کاسامناہے تودوسری جانب گندگی کئی دنوں تک پڑے رہنے کے باعث بیماریاں پھیلنے کابھی خدشہ ہے جبکہ علاقے میں میں بدبواورتعفن بھی پھیلارہتاہے ۔شہریوںنے اس صورتحال پر انتظامیہ کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ انتظامیہ کی جانب سے صرف دعوے اوراعلانات کئے جارہے ہیں عملی طورپرکوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے یہی وجہ ہے کہ تاحال شہرمیں صفائی کے حوالے سے کوئی بہتری نہیں آئی ۔شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیاکہ پشاورکودوبارہ پھولوں کاشہربنانے کیلئے خالی اعلانات اوردعوے کرنیکی بجائے عملی طورپراقدامات کئے جائیں۔