ڈاکو اور چور لاکھوں مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے

September 23, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں چوروں نے عرفان کے گھر سے 4 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کے زیورات و نقدی چوری کر لی ۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں چوروں نےرمضان کی موٹر سائیکل چوری کر لی ۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں چوروں نے اصغر کے گھر سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی چوری کر لی ۔تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں چوروں نے ظفر کی موٹر سائیکل چوری کر لی ۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے کاشف کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور 35 سوروپے چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے جہانزیب سے 32 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لی ۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں چوروں نے سلیم اور کاشف کے موٹر سائیکل چوری کر لئے ۔تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں چوروں نے سعید احمد کے بھانہ سے 9 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے ۔متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کاالگ الگ مقدمہ درج کر لیا ۔