امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،پشتون ایس ایف

September 23, 2018

کوئٹہ ( آن لائن )پشتون ایس ایف کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا اور جنوبی پشتونخوا میں برسوں سے جاری دہشتگردی کی لہر میں جیتنے بیگناہ پشتون شہید ہوگئے مگر اس کے باوجود دہشتگرد وطن دوست اور اہلکاروں کو دن دہاڑے ٹارگٹ کر رہے ہیں جو ریاستی اداروں کے لیے چیلنج بنا ہوا ہے ۔ فیڈریشن نےروز اول سے اس وطن پر امن اور بھائی چارے کی بات کی ہے ہر تعصب سے بالاتر ہو کر اس وطن پر جاری دہشتگردی میں ہزاروں پشتونو ن کا لقمہ اجل بننا صرف اس بات کی گواہی ہے کہ ہم ہر اس سوچ اور فکر کے خلاف ہیں جو دہشتگردی کو جنم دیتی ہے ہماری ریاست کے اداروں سے اپیل ہے کہ وطن پر جاری دہشت اور امن و امان کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے ۔ ریاست مزید دہشتگردی کو برداشت نہیں کرسکتی ریاست اور وطن کے لیے امن بھائی چارے کی ضرورت ہے اور سبکو مل کر دہشتگردی کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے ۔