احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمان کے فیکٹری گودام پر چھاپہ21 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد

September 25, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو سیف الرحمان کے فیکٹری گودام پرکسٹم انٹیلی جنس اور کسٹم اینٹی سمگلنگ سکواڈ اور مقامی پولیس نے چھاپہ مارا۔چھاپے میں 21 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کی گئی کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم گاڑیاں روات کے علاقے ریڈکو فیکٹری کے گودام میں چھپائی گئی تھی۔ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تاہم چھاپہ مار ٹیموں کے پہنچنے سے قبل 50سے زائد گاڑیاں موقع سے غائب کردی گئیں۔