پشاور: گلبرگ میں فائرنگ سے بہن بھائی قتل

September 25, 2018


پشاور کے علاقے گلبرگ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے بہن بھائی کو قتل کر دیا۔

علاقہ پولیس کے مطابق واقعہ رات کو پیش آیا ہے جس میں حسنین نامی شخص اور اس کی بہن گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دی گئی ہیں، واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، اس دہرے قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔