مین گیٹ کے ساتھ باغیچے کی تعمیر

October 03, 2018

گھر کے باہر مین گیٹ کے دائیں بائیںبنے خوبصورت گرین پورشن، چھوٹے گارڈن یا دلکش ڈیزائن والے پیسیج بہت اہم ہوتے ہیں۔ کچھ نہ بھی کیا جائے، صرف گھاس اُگاکر لی اس کی عمدہ تراش خراش کرلی جائے تب بھی یہ گھر کو ایک قدرتی اور خوبصورت انداز دیتے ہیں۔ تاہم آپ خود بھی انہیں ڈیزائن کرسکتے ہیں اور بڑے بڑے گملے رکھنے کے علاوہ وہاں پھول اور پودے بھی اُگا سکتےہیں۔ اگر آپ گھر تعمیر کررہے ہیں تو اس حصے کی پلاننگ عمدگی سے کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ پہلے سے تعمیر شدہ اپنے گھر کا بیرونی حصہ دلکش بناناچاہتے ہیں تواس کیلئے کچھ اقدامات کرنے پڑیںگے۔

کیاری بنانا

آپ کے گھر کے مرکزی گیٹ کے ساتھ دائیں یا بائیں اگر تین فٹ جگہ بھی ہو تو اس میںکیاری بنائیجاسکتی ہے اور بچ جانے والے حصے پر گھاس اگائی جا سکتی ہے۔ اگر جگہ کم ہوتو کیاری کو کناروںپر بنایا جاسکتاہے، اس میںمٹی وافر مقدار میں ہونی چاہئے اور اسے پانی دینے کا بھی معقول انتظام ہونا چاہئے۔ کوشش کریںکہ ایسے پودوںکا انتخاب کریں،جو صدا بہار ہوںتاکہ یہ ساراسال کِھلے رہیںاور خوبصورتی بڑھاتے رہیں۔

بیٹھنےکا انتظام

اگر آپ کے بیرونی باغیچے میں کافی جگہ ہے تو دوگھڑی سکون سے گزارنےکیلئے اس میںبیٹھنے کا نتظام کیا جاسکتاہے ۔ سیٹنگ ارینجمنٹ عارضی بھی ہوسکتی ہے اورمستقل بھی ۔عارضی طور پر آ پ پلاسٹک یا بینت کی کرسیاںڈال کر آرام کرسکتے ہیں یا پھر مستقل طور پر سیمنٹ کی بینچ لگواسکتے ہیں۔ ان بینچوں کے بھی کئی عمدہ ڈیزائن آپ اپنے باغیچے کی مناسبت سےبنوا سکتے ہیں۔مارکیٹ میںپری کاسٹ کنکریٹ کے بینچ بھی دستیاب ہیں، جو آپ اپنے گھر کے افرادکی تعدا د کے حساب سے لگا سکتے ہیں۔

حفاظتی دیوار یا گرِل

جتنے پورشن پر آپ کا بیرونی باغیچہ ہے، اس کا حفاظتی دیواریا گرل سے احاطہ کرنا ضروری ہے تاکہ کیاری سڑک کی طرف نہ پھیل جائے اور دوسروںکی آمد و فت میںرکاوٹ نہ بنے۔ اگر اسے کھلا چھوڑدیں گےتو بھیڑ بکریاں آپ کے پودے اور گھا س پھوس سب کھا جائیں ۔ لوہے کی دیوار کی صورت میں نیچے6 انچ اونچی کنکریٹ کی کناری بنا کر گرِل کو اس میںدھنسا دیا جائے ۔ اس سلسلے میںاگر آپ کو رہنمائی چاہیے ہو تو گرِل اور اینٹوں والی دیوار کے بے شمار خوبصورت ڈیزائن انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں ، جن سے استفادہ کیا جاسکتاہے۔

سینٹرل پوائنٹ

عام طور پرگھاس کیلئے ’’ا مریکن گراس‘‘ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے،جبکہ امریکن گراس ضروری نہیںکہ مقامی آب و ہوا اورمٹی میںنشوونما پائے ، یہ بھی ضروری نہیں کہ مہنگی گھاس ہی کارآمد ہو۔ گھاس کی دوخوبیاںہونی چاہئیں،اول وہ دیکھنے میںخوبصورت اور جلدی بڑھنے والی ہو، دوم وہ سارا سال سبز رہے ۔ گھا س کیلئے مارکیٹ میں بیج کے ساتھ ساتھ نرسریوںمیںتیار شدہ مٹی بھی دستیاب ہوتی ہے۔ گھاس کی کٹائی کیلئے مشین کا بندوبست ہونا بھی ضروری ہے ، بصورت دیگر مالی سے بھی یہ کام کروایا جاسکتا ہے۔

روشنی کا انتظام

دن میںتو شاید آپ کو چھٹی کے دن ہی موقع ملےکہ آپ اپنے بیرونی باغیچے میں بیٹھ سکیں ، تاہم روزانہ رات کو یہ موقع مل سکتاہے کہ آپ کچھ وقت یہاںگزار لیں، اسی لئے روشنی کاانتظام بہت ضروری ہے۔ اگر آپ اس حصے میںروشنیاںلٹکار ہے ہیںتو ان کو کور بھی کیا جائے تاکہ یہ بارش وغیرہ سے محفوظرہیں ۔ گارڈن لائٹس مارکیٹ میں بھی دستیاب ہیں،جن کو بآسانی فٹ کیا جاسکتاہے۔

باغیچے کا داخلی راستہ

باغیچے کی دیوار یا گرِ ل چھوٹی ہوتی ہے اسی لئے اس کا دروزاہ بھی چھوٹا ہوتاہے۔ اسے درمیان میںیا دیوار کے ساتھ لگا سکتے ہیں۔ اس کا رنگ بائونڈری وال سے الگ ہو تو اچھا ہے تاکہ یہ نمایاںنظر آئے۔ گیٹ کی چوڑائی عموماََ آڑھائی فٹ اور لمبائی 3 فٹ کافی رہتی ہے۔ گیٹ ، لوہے ، لکڑی ، یا ٹین کی چاد ر کا بھی بنایا جاسکتاہے۔

کارآمد مشورے