• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، ریاستی سرپرستی میں اسلاموفوبیا میں خطرناک حد تک اضافہ

پیرس(جنگ نیوز) فرانس میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، جس کا براہ راست تعلق فرانسیسی حکومت کی اسلام مخالف پالیسیوں اور بیانیے سے جوڑا جا رہا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے متعارف کردہ تصور اور2021ء میں منظور شدہ ’انسداد علیحدگی پسندی قانون‘ کے تحت اب تک 700سے زائد مسلم ادارے بند کیے جا چکے ہیں اور 46 ملین یورو کی املاک ضبط ہو چکی ہیں۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری تا مارچ 2025ء کے دوران اسلاموفوبک واقعات میں 72 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے ریسرچر کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ریاستی سطح پر بڑھتی اسلاموفوبیا نے نہ صرف نفرت انگیز حملوں کو بڑھایا بلکہ مسلم کمیونٹی کے خلاف منظم مہم کی شکل اختیار کر لی ہے۔

حالیہ واقعات میں روسّیون کی الہدایہ مسجد پر حملہ، لیون میں قرآن کی بے حرمتی اور حشام میراؤئی نامی تیونسی مسلمان کا ’نسل پرستانہ بنیاد پر قتل‘ شامل ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید