جامع نصیحت: نصرتِ خداوندی کا حصول

October 05, 2018

رسولِ اکرمﷺ کا ارشادِ گرامی ہے:جو شخص کسی مسلمان کو دنیوی مصیبت سے چھڑائے،اللہ تعالیٰ اسے قیامت کی مصیبتوں سے چھڑوائے گااور جو کسی مفلس غریب پر معاملے میں آسانی کرے،اللہ تعالیٰ اس پر دنیا و آخرت میں آسانی کرے گا اور جو شخص کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا،اللہ تعالیٰ اس کی پردہ پوشی کرے گا اور جب تک بندہ اپنے مسلمان بھائی کی مدد میں لگا رہتا ہے،اللہ تعالیٰ اس کی مدد میں لگا رہتا ہے…(صحیح مسلم )