جعلی اکائونٹس میں 100 ارب روپے کی موجودگی کا سراغ مل گیا

October 13, 2018

جعلی اکائونٹس کے معاملے میں اب تک 100 ارب روپے سے زائد رقم کا سراغ لگالیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق جعلی اکائونٹس کے معاملے میں اب تک 75 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات میں 334افراد اور 210 کمپنیوں کے جعلی اکائونٹس کا سراغ لگایا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر سے جعلی اکائونٹس میں کروڑوں اور اربوں روپے کی موجودگی کے حوالے سے نئے نام بھی سامنے آرہے ہیں ۔