کراچی :مردے کےنام پر بینک اکائونٹس ، اربوں روپے کی ٹرانزیکشن

October 15, 2018

کراچی میں فالودہ فروش اور رکشہ ڈرائیور کے بعد مردے کے نام پر بھی بینک اکائونٹ کا انکشاف ہوا ہے ۔

مرحوم اقبال آرائیں کے نام پر تین مختلف بینکوں میں3 اکائونٹس کھولے گئے جن سےاربوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق اقبال آرائیں کامئی 2014ء میں انتقال ہواتھا۔تینوں بینک اکائونٹس انتقال کے بعد کھولے گئے ۔

ذرائع کے مطابق ان بینک اکائونٹس سے 4 ارب 60 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق انتقال کے بعد مرحوم اقبال آرائیں کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی تھی ۔

کراچی میں اس سے قبل فالودے والے اور رکشہ ڈرائیور کے نام پر بھی اربوں روپے کے اکاؤنٹس کا انکشاف سامنے آیا تھا ۔