لاہور تجاوزات آپریشن، 3 ہزار کنال اراضی واگزار

October 20, 2018

لاہورمیں تجاوزات کے خلاف اور سرکاری زمین وا گزار کرانے کے لئے جاری آپریشن کےدوران مجموعی طور پر 3ہزار757 کنال اراضی واگزار کرا لی گئی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور کے مطابق واگزار کرائی گئی 3ہزار757 کنال اراضی کی مالیت 16 ارب 8 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے۔

اب تک ایل ڈی اے کی 182 کنال ،محکمہ جنگلات کی 354 کنال ،رنگ روڈ اتھارٹی کی 663 کنال،ریونیو کی 2ہزار556 کنال اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 2 کنال جگہ واگزار کرائی گئی ہے۔

ترجمان کےمطابق لاہور کی پانچوں تحصیلوں میں آپریشن جاری ہے۔