کراچی، کورنگی میں سلنڈر پھٹ گیا، 7 افراد زخمی

October 20, 2018

کراچی کے علاقے کورنگی میں سنگر چورنگی کے قریب گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔

گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے بعد فائر بریگیڈ، ایمبولینسیں اور دیگر امدادی ٹیمیں فوری طور پر دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ساتوں افراد کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔