لالیگا کپ،بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو ہرا دیا

October 29, 2018

لالیگا کپ کے اہم میچ میں بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو پانچ ایک سے شکست دے دی، حریف کھلاڑی کی جانب سے گرانے کا بدلہ سواریز نے ہیٹ ٹرک داغ کر لیا۔

بارسلونا نے اپنے ہوم گراونڈ پر ریال میڈرڈ سے مقابلہ کیا، اس موقع پر میسی اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے میچ دیکھنے کے لیے موجود تھے، میچ کے آغاز میں ہی بارسلونا کے چوٹینہو نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔

تیسویں منٹ میں سواریز کو حریف کھلاڑی نے گرایا تو بارسلونا کو پنلٹی مل گئی جس کا بدلہ سواریز نے ہیٹ ٹرک کر لیا۔

میچ کے آخری لمحات میں آرٹورو نے بارسلونا کی جانب سے پانچواں گول داغا، ریال میڈرڈ کی جانب سے واحد گول مارسیلو ویرا نے کیا۔

یوں یہ یکطرفہ میچ بارسلونا نے باآسانی پانچ ایک سے جیت لیا۔