سارہ علی خان کی ڈیبیو فلم کا ٹیزر سامنے آگیا

October 31, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی ڈیبیو فلم ’کیدر ناتھ‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی ڈیبیو فلم ’کیدرناتھ‘ کا پہلا ٹیزر اور پوسٹر جاری کردیا گیا جس میں اُن کے مد مقابل سوشانتھ سنگھ راجپوت مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

’کیدر ناتھ’ کے ٹیزر میں سارہ علی خان اور سشانت سنگھ راجپوت کو ایک دوسرے کی مدد کرتے اور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت ایک گائیڈ کے روپ میں نظر آئیں گے اور تیرتھ یاترا کے لیے سارہ علی خان ان کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔

سارہ علی خان ’کیدرناتھ‘ میں ایک نوجوان زائر کا کردار ادا کریں گی، جو ہمالیہ کے پہاڑوں کے درمیان تیرتھ یاترا پر جاتی ہیں۔

فلم کے ٹیزر کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف ایک دن میں یوٹیوب پر اس ٹیزر کو 38 لاکھ سے زائد بار شائقین کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کیدر ناتھ‘ میں سارہ علی خان ’مکو‘ اور سوشانت سنگھ راجپوت ’منصور‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم 7 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔