• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسٹار کڈ’سارہ علی خان ‘ تنازع کا شکار

بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان اور مایہ ناز اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان فلمی کریئر شروع ہونے سے قبل ہی تنازع کا شکا رہوگئی ہیں۔

فلمی ستاروں کے بچوں کےلئے یقینی طور پر فلم انڈسٹری میں انٹری کافی آسان ہوتی ہے، لیکن اس کے بعد کا سفر انہیں اپنی قابلیت کے بل بوتے پر طے کرنا پڑتا ہے ۔

سیف علی کان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے کو پہلی فلم’ کیدار ناتھ‘ بہت آسانی سے ملی تھی ،اس میں ان کے مقابل سوشانت سنگھ راجپوت ہیرو کا رول ادا کررہے ہیں۔

اسٹار کڈ’سارہ علی خان ‘ تنازع کا شکار

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’کیدار ناتھ‘ کی شوٹنگ پروڈیوسر اور ہدایت کار کے درمیان جھگڑے کے باعث درمیان میں رک گئی، اس دوران روہیت شیٹھی نے سارہ خان کو اپنی فلم’ سمبا‘میں کاسٹ کرلیا۔

اب فلم کیدار ناتھ کے پروڈیوسر ابھیشک کپور اپنی فلم کی ہیروئن کے خلاف عدالت چلے گئے ہیں اور ان پر 5کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا ہے ۔

انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ کیدار ناتھ کی شوٹنگ ختم نہیں ہوئی،سارہ علی خان نے ان کی فلم سے ڈیبیو کرنا تھا اور جولائی کی ساری ڈیٹس ان کے لئے بک تھیں ،میرے ساتھ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشک کپور اپنے اور ہدایت کار کے درمیان ہوئے جھگڑے کی وجہ سے رکنے والی شوٹنگ پر اظہار خیال نہیں کیا ،جو اب حل ہوچکا ہے ، یاد رہے کہ فلم کیدار ناتھ کی شوٹنگ ستمبر 2017ء میں شروع ہوئی تھی ۔

تازہ ترین