زلزلے کے باوجود فرائض ادا کرتے اینکر کی ویڈیو وائرل

November 03, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو طوفان یا زلزلے جیسی قدرتی آفات میں لوگ نہ صرف خوفزدہ ہوجاتے ہیں بلکہ اپنی جان بچانے کیلئے حفاظتی مقامات کا رُخ کرتے ہیں، تاہم ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی نیوز اینکر کے کیا ہی کہنے کہ جو اس خوفناک صورتحال کے باوجود بھی اپنے فرائض انجام دینے میں مصروف ہے۔

چین کے صوبے Sichuan میں آنے والے 5.1شدت کا زلزلہ آیا اور اس دوان ایک نیوز چینل کا اینکر براہ راست نشریات پیش کر رہا تھا ،تاہم اینکر نے گھبرائے بغیر نہ صرف نشریات جاری رکھی بلکہ اپنے ساتھی کیمرہ مین کو بھی حوصلہ دیا اور نشریات جاری رکھنے کی تاکید کی۔

یوں مشکل صورتحال کے باوجود فرائض انجام دیتے اینکر کی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔