’گیس قیمتوں میں کمی کا نوٹی فیکشن جلد جاری ہوگا‘

November 07, 2018

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نے آپٹما کو یقین دہانی کرائی ہے کہ گیس کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فیکشن جلد جاری کر دیا جائے گا ۔

ٹیکسٹائل ملز مالکان کے وفد نے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کی، وفد نے پنجاب کی ٹیکسٹائل ملوں کو گیس کے زائد بل بھجوائے جانے سے آگاہ کیا ۔

ملز مالکان کا موقف تھا کہ پنجاب کو دیگر صوبوں کے برابر گیس کی قیمت نہ کی تو ملز بند ہو جائیں گی، سندھ اور خیبر پختونخواہ میں گیس 600روپے سینٹ ہے۔

اپٹما رہنمارعلی احسان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں یہ ریٹ 1400سینٹ ہے ، سوئی گیس کمپنی نے منظوری کے باوجود پنجاب کی صنعتوں کےلیے گیس کے نرخ یکساں نہیں کئے گئے ۔

علی احسان نے واضح کیا کہ ایسے حالات میں پنجاب میں ٹیکساٹل ملز نہیں چلا سکتے ، مشیر تجارت رزاق داؤدنے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔

دوسری طرف اپٹما وفد کل وزیر خزانہ اسد عمر سے بھی اس سلسلے میں ملاقات کرے گا۔