لاہور، انڈر پاس میں کنٹینر پھنس گیا

November 09, 2018



لاہور میں جیل روڈ انڈر پاس میں کنٹینر پھنسنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق جیل روڈ انڈر پاس سے گزرتے ہوئی ایک کنٹینر پھنس گیا جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو ئی اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کنٹینر کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔