نبی اکرم ؐ کی تعلیمات اور نقش قدم پر چلنے کا عزم کیا جائے، پیر دلیر بادشاہ

November 11, 2018

برمنگھم(نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) علماء و مشائخ ونگ برطانیہ و یورپ کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیرسید دلیر بادشاہ بخاری نے کہا ہے کہ با برکت ماہ ربیع الاول میں نبی کریم کی آمد کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ انکی تعلیمات اور نقش قدم پر چلنے کا عزم بھی کیا جائے، ہمیں جشن آمد مصطفی کو جوش و عقیدت سے منانے کے ساتھ ساتھ اپنی زندگیوں میں بھی اسلامی جھلک لانی پڑے گی، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے جشن میلاد کی رونقوں میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہو ا ہے، میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب تشریف لاے تو لکڑی، پتھر ،سونے، چاندی، لوہے اور تانبے کے بنائے ہوے خداوَں کو ماننے والے ایک خدا کو تسلیم کرنے لگے حتی کہ بت خود بخود ٹوٹ کر گر پڑے۔