ڈیم فنڈ میں جائیداد دینے والے شخص کی بیوی عدالت پہنچ گئی

November 11, 2018

ڈیم فنڈ میں ساڑھے 8 کروڑ کی جائیداد دینے والے شخص کے بیوی بچے عدالت پہنچ گئے ۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے واضح کیا ہے کہ ڈیم کی تعمیر کیلئے کسی کی منشا کے برعکس اس کی جائیداد نہیں لیں گے،ڈیم فنڈز میں دینے والے اور بھی بہت ہیں،ڈیم فنڈز کیلیے اللہ دے گا۔

چیف جسٹس کے روبرو ڈیم کی تعمیر کیلئےمقامی شہری شیخ شاہد کی جانب سےاپنی8جائیدادیں دینے کےمعاملے کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران شیخ شاہد کی بیوی اور3بیٹےعدالت میں پیش ہوئے ،خاتونِ خانہ نےعدالت کو بتایا کہ شوہر نےان کی مرضی کے بغیر پلاٹ ڈیم کی تعمیر کیلئے دے دیئے ،ان کے شوہرکی دماغی حالت درست نہیں۔

چیف جسٹس نے خاتون کو یقین دلایا کہ ان کی جائیداد نہیں لیں گے،جائیداد بچوں کا شرعی حق ہے جو ان سے نہیں چھینیں گے، شہری کا کسی اچھےڈاکٹرسےذہنی معائنہ کرانے کا بھی حکم دے دیا۔