خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

November 12, 2018

ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے سے لوگوںمیں خوف و ہراس پھیل گیا اور بہت سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروںسے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 180 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھااور اس کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔