ایم کیو ایم پاکستان کا فاروق ستار کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

November 12, 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے سابق کنو ینر ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے پارٹی کے بعض رہنمائوں پر کرپشن کے الزامات پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کے ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ الزامات کا میڈیا پر جواب نہیں دیا جائے گا اور تمام رہنمائوں کو اس حوالے سے خاموشی اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔